سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح گروہوں کے خلاف حکومت کا ایکشن
شیعہ نیوز:سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مسلح گروہوں کے خلاف حکومت نے انتباہ جاری کردیا۔ وزارت داخلہ نے قانون کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ملیشیا سے متعلق انتباہی مراسلہ صوبوں کو ارسال کردیاہے
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلےمیں کہاگیا ہے کہ بعض سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اپنی ملیشیا بنا رکھی ہیں۔
مذہبی وسیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی پرائیوٹ ملیشیا بنانا نیشنل ایکشن پلان کے پوائنٹ نمبر 3 اور آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے۔
، وزارت داخلہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر ان چیزوں پر کنٹرول نہ کیا گیا تو سیکیورٹی صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔
اس معاملے سے ملک کا دنیا میں منفی تاثر ابھرے گا۔ تمام صوبائی حکومتیں فوری اس بات کا نوٹس لیں۔ وزارت داخلہ نے ہدایت دی ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اس کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔