دنیا

امریکہ کی چین کے 14 اعلی حکام پر اقتصادی پابندیاں عائد

امریکہ نے چین کے 14 اعلی حکام پر ویزا اور اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

 رائٹرز کے مطابق امریکہ نے چین کے 14 اعلی حکام پر ویزا اور اقتصادی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں حزب مخالف کے قانون سازوں کی نااہلی میں کردار ادا کرنے کی بنا پر امریکہ نے چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی نائب چیئرپرسن کو نشانہ بنایا ہے اور دیگر حکام پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ چین کے خلاف امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے سخت اقدامات دراصل صدر ٹرمپ کی جانب سے جاتے جاتے نومنتخب صدر جو بائیڈن کے لیے مشکلات میں اضافہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیٹیوسمیت دیگر حکام پر پابندیاں عائد کرچکی ہے اور حال ہی میں امریکہ نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے عہدے داروں پر نئی ویزا پابندیاں عائد کی ہیں۔

دو روز قبل امریکہ نے چین کے ساتھ ثقافتی تبادلے کے متعدد پروگرام بھی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ دونوں ممالک کے درمیاں رواں سال تجارتی تنازعات ، کورونا وائرس، تائیوان اور ہانگ گانگ کی صورت حال کے باعث سفارتی تعلقات بدترین سطح پر آچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button