دنیا
بائيڈن بھی، پابندیاں لگانے کا ٹرمپ کا رویہ جاری رکھیں گے: بلومبرگ
شیعہ نیوز:امریکہ کے منتخب صدر جو بائيڈن کی نیشنل سیکورٹی ٹیم، پابندیاں لگانے کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پروگراموں کو جاری رکھے گي لیکن ممکن ہے کہ ان کے نفاذ کے طریقے میں وہ کچھ تبدیلیاں کر دے۔ بلومبرگ کے مطابق جو بائيڈن کی ٹیم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی پابندیوں کی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے گی لیکن اس سلسلے میں بائیڈن کی حکومت کی جانب سے بہت زیادہ تبدیلیوں کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔
بلومبرگ نے لکھا ہے کہ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے سات ہفتے پہلے تک انھوں نے اپنی حکومت کے اہم عہدوں کے لیے جو نام پیش کیے ہیں، انھوں نے کھل کر کہا ہے کہ ملکوں کے خلاف معاشی پابندیاں، خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے بنیادی حربوں میں سے ہیں، حالانکہ وہ ان پابندیوں کو استعمال کرنے کے ٹرمپ کے تمام طریقوں سے متفق نہیں ہیں۔