پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ نے صیہونیست کو خوش کرنے کے لئے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی لگائی ہے: شیخ حسن جعفری

امام جمعہ سکردو حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی امریکہ کی جانب سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی امریکہ کے علم دشمن ہونے کی واضح دلیل ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، مرکزی امام جمعہ سکردو حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی امریکہ کی جانب سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی امریکہ کے علم دشمن ہونے کی واضح دلیل ہے اور یہ پابندی صہیونیست کو خوش کرنے کے لئے لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے کی اصلاح اور پیش رفت میں کردار ادا کرتے ہیں،المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین اور بین الاقوامی یونیورسٹیز اور تحقیقی اداروں میں ہوتاہے، اور اس ادارے کے فارغ ہونے والے طلاب دنیا بھر میں اتحاد و اتفاق کے علمبردار اور اسلام ناب محمد و آل محمد کی ترویج تبلیغ میں مصروف ہیں ۔بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تعلیمی ادارے پر پابندیاں نہ صرف ناجائز بلکہ غیر اخلاقی اور علم دشمن ہونے کی واضح ترین دلیل ہے ۔

علامہ شیخ حسن جعفری نے کہا کہ امریکہ کو خوف اس بات کا ہے کہ جامعۃ المصطفی سے کے فارغ ہونے والے علماء ،مفکرین اور محقیقن اسلام حقیقی کے خدو خال کو دینا والوں تک پہنچا رہے ہیں اورامریکہ کی سازشوں کا خاک ملا رہے ہیں اس لیئے یہ بات ان کے لیے ناگوار ہے ۔ المصطفی یونیورسٹی میں نہ فقط فقہ وا دبیات کی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ تمام مروجہ علوم سے طلاب کو بہرہ مند کیا جات ہے ۔ اس جیسے عظیم تعلیمی ادراے پر پابندی سے نہ فقط علم فقہ و ادبیات کا باب بند ہو گا بلکہ تمام مروجہ علوم کا دروازہ بند ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button