مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کے بیدار ہونے کا نشاندہندہ ہے
شیعہ نیوز: علمائے استقامت کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلیمن حمید شہریاری نے آیہ شریفہ الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَالَاتِ اللَّهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ وَكَفَى بِاللَّهِ حَسِيبًا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن سمجھ رہا ہے کہ امت مسلمہ کی استقامت رو بہ زوال ہے اسی لئے وہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلات کو معمول پر لانے کے لئے اپنے احمقانہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہچانے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ استقامت وہ مدرسہ ہے ایک مسلمان انسانیت کی نسبت اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس کا حصہ بنتا ہے۔ اس درسگاہ میں وہ ہمیشہ شیطان سے مقابلے میں مشغول رہتا ہے اور یہ جان لیتا ہے کہ جو کوئی بھی پروردگار کی راہ میں جدوجہد کرتا ہے بالآخر اسے اس کا دیدار نصیب ہوجاتا ہے۔
حجت الاسلام شہریاری نے مزید کہا کہ فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کے بیدار ہونے کا ثبوت ہے اور استقامت کے بغیر زندگی بے معنی ہے کیونکہ استقامت کا حامل معاشرہ اس فطری پاکیزگی کو کھو دیتا ہے جو خداوند متعال نے ہمیں عطا کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علمائے استقامت، وحدت اور بھائی چارے کے داعی ہیں اور ان کی موجودگی میں دشمن شکست سے دوچار ہوگا۔