
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
بائیڈن, ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں ایک ہی سوچ رکھتے ہیں: زینب سلیمانی
امریکی فضائی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپا پاسداران القدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی امریکا پر برس بڑیں۔
زینب سلیمانی کا کہنا تھا کہ امریکا جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر کے سمجھتا ہے کہ وہ خلیج میں جیت گیا لیکن یہ اس کی بھول ہے، ہزاروں لوگ قاسم سلیمانی کے راستے پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں ایک ہی سوچ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے قاسم سلیمانی کو مارنے کا حکم دیا تو جوبائیڈن نے ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت کی۔