اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سی پیک کی اینٹی لابی اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی: سینیٹر رحمن ملک

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی ان کی رہائش گاہ آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے نونگ رونگ کو پاکستان میں سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت سی پیک منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے خطے کی معیشت پر مثبت تبدیلیاں لائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کی اینٹی لابی اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ رہنما پی پی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل مدد کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاک چین تعلقات سفیر نونگ رونگ کی قیادت میں مزید فروغ پائیں گے۔ اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمیشہ کے دوست ہیں اور ہمیشہ دوست رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button