جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر انصار اللہ کی جانب سے گولا باری
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جیزان پر حوثیوں کی جانب سے گولا باری کی گئی ہے تاہم حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن یحییٰ الغامدی نے حوثیوں کی جانب سے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حوثي مجاہدین نے شہر جيزان کے نواحی علاقے میں گولا باری کی جس کے نتیجے میں ایک گولا سڑک کے کنارے گر کر پھٹ گیا جس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔
واضح رہے کہ یمن کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی نیابتی جنگ میں سعودی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کے حملوں کا سلسلہ 4 سال سے جاری ہے تاہم اس کے باوجود یمنیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہيں اور اب ان کے جوابی حملوں میں شدت آتی جارہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمنی عوامی تحریک انصاراللہ سے وابستہ رضا کار فورسز کے جوان سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرونز حملے بھی کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان نے ان حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حوثیوں کے ڈرون اور میزائیل حملوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔