پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شہر قائد میں قائداعظم ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام

پاکستان کے شہر کراچی میں قائداعظم ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

 کراچی میں قائداعظم ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے 2 وہابی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کمیاڑی فدا حسین کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ” را ” کی فنڈنگ سے چلنے والے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کمیاڑی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے کلاشنکوف، 6 کلو بارودی مواد، دستی بم برآمد ہوئے۔ فدا حسین نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں محمد بچل اور سہیل احمد بھٹو شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد بچل نے 19 جون کو گھوٹکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سہیل احمد نے 19 جون کو لاڑکانہ میں اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا تھا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں کو بھارت امداد فراہم کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button