مشرق وسطی

عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ملک کے مفاد میں ہے

شیعہ نیوز:عراق کی الفتح الائنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کئے جانے کے پارلیمانی فیصلے پر عمل کرے۔

عراق کے الاتجاہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الفتح الائنس کے سربراہ ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا ملک کے اقتدار اعلی اور ایک ایسی منصفانہ حکومت کے قیام کے مفاد میں ہے جو عراقی شہریوں کے مطالبات اور اپنے تمام فرائض کے مطابق عمل کر سکے۔

یاد رہے کہ رواں برس تین جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے اپنے ملک کے صدر ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی سرکاری دعوت پر اس ملک کے دارالحکومت بغداد پہونچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

اس واقعے کے بعد پانچ جنوری کو عراق کی پارلیمنٹ نے ایک بل پاس کر کے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عراق سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button