اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک دشمن کالعدم تکفیری جماعت کے لئے فنڈنگ کرنے کے جرم میں مجرم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا سنادی

ملک دشمن سعودی نواز کالعدم تکفیری وہابی جماعت سپاہ صحابہ / لشکرجھنگوی کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئےمدرسے کے قیام اور فنڈنگ کا جرم ث ہونے پر عدالت نے مجرم کو 25 سال قید با مشقت کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت سینٹرل جیل کراچی میں کیس کی سماعت کی گئی، کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے لئے مدرسے کے قیام اور فنڈنگ کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم غلام رسول ربانی کو مجموعی طور پر 25 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مجرم غلام رسول ربانی کو 2 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، مجرم نے سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکرجھنگوی کی سرگرمیوں کے لئے مدرسہ قائم کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے محکمہ تعلیم سندھ کومذکورہ مدرسے کا انتظام سنبھالنے کا حکم بھی جاری کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نا کرنے پر پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت اور دہشت گردی کی ترویج کے لئے ایک مرتبہ پھر منظم سازش کے تحت سرگرم عمل ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button