پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مچھ میں شیعہ نسل کشی، ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا لاہور پریس کلب پراحتجاج اور علامتی دھرنا

لاہور پریس کلب کے سامنے بلوچستان واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ ،شیعہ شناخت پہ قتل و غارت ریاستی رٹ پہ سوالیہ نشان ہےصبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا،آخر شیعہ شناخت پہ قتل و غارت کا سلسلہ کیوں نہیں تھم سکا؟واقعہ میں ملوث سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائےبلوچستان کے علاقہ مچھ میں شیعہ شناخت پر کئی محب وطن پاکستانیوں کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے تحت لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور علامتی دھرنا دیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے میں جوانوں ،بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابی کے دعوے کئے جاتے ہیں دوسری طرف آئے روز محب وطن پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہے اور قاتلوں کو سہولت کاروں سمیت بے نقاب نہیں کیا جاتا ہے۔آخر کب تک ہمیں شیعہ شناخت پرقتل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ عبدالخالق اسدی،علامہ حسن ہمدانی ودیگر نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کے سامنے کیا۔

عارف حسن الجانی نے مزید کہا کہ ہم نے سیکڑوں جنازے اٹھائے مگر پُرامن احتجاج کیا ہم نے کسی صورت صبر کا دامن نہیں چھوڑا لیکن صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ ہم قانون نافذ کرنے والوں سے سوال کرتے ہیں آخر کیا وجہ ہے کہ محب و طن پاکستانیوں کو شناخت کی بنیاد پر قتل کیا جاتا ہے اور سہولت کاروں کو بے نقاب نہیں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی مفاد میں تحمل کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے، ملت تشیع پاکستان کی تاریخ خون سے سرخ ہے، ہم نے ہمیشہ صبر و استقامت سے ظالمین کا سامنا کیا ہے۔ مرکزی صدر نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں فی الفور دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے، تاکہ پاکستان و اسلام دشمن عناصر کا خاتمہ کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button