دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز سخت آپریشن ناگزیر ہے، علامہ حسن ظفر
شیعہ نیوز:معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر جاری احتجاج میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مچھ کے سانحے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ہمارا احتجاج حکومت کے خلاف ہے لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ اپوزیشن اسے کیش کرالے۔انہوں نے کہا کہ ہم صو بائی وزیر ناصر شاہ کے بیان کی بھی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عزا داران کیخلاف آٹھ ہزار ایف آئی آرز واپس لی جائیں۔سانحہ مچھ قومی ایکشن پلان بنانے والوں کے لیے لمحہ فکر یہ ہے ،دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے بلا امتیاز سخت آپریشن ناگزیر ہے۔ مکتب تشیع نے اپنے پیاروں کے ہزاروں جنازے اٹھائے اور دوسری طرف قا تلوں نے ملک کی فضاء کو پُر تشدد بنایا اور پا کستان کی سالمیت پر حملہ کیا ۔قاتل قاتل ہوتا ہے اُس کو سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور جان ومال کا دفاع کر نا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا آئین اور قانون پر عملدرآمد کیا جائے اور بیلنس کی پا لیسی کو ختم کیا جائے