شہید فخری زادے کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت مکمل
شیعہ نیوز:ایران کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ملک کی سینیر ایٹمی سائنسداں شہید فخری زادے کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت کر لی گئي ہے۔
وزارت دفاع کے ڈپٹی ایگزیکٹیو بريگیڈیر سعید شعبانیان نے بدھ کے روز شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی اور ملک کے سینیر ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر محسن فخری زادے کی شہادت کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام کے موقع پر اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید فخری زادے کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزارت دفاع میں ایک ٹیم کی تشکیل کی گئي ہے اور ملک کی عدلیہ پوری سنجیدگي سے اس معاملے کو آگے بڑھا رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس گرانقدر شہید کے قتل میں ملوث تمام قصورواروں اور ذمہ داروں کی پہچان کر لی گئي ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے ضروری کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان مجرموں کو سخت انتقام کے انتظار میں رہنا چاہیے اور یقینی طور پر انھیں ان کے کیے کی سزا ملے گي۔