وارثین شہداء کی فتح اور بلیک میلر وزیراعظم کی شکست کوئٹہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان
نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَ فَتْحٌ قَریبٌ شہداء سانحہ مچھ کے وارثین نے مسلسل چھے دن تک استقامت و صبر سے دھرنا دے کر مغرور وزیر اعظم عمران خان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے، زرائع کے مطابق عمران خان نے شہداء لواحقین کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا ہے جس کے بعد شہداء کمیٹی نے کوئٹہ دھرنے کو ختم کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام مومنیں کو بھی دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے شہداء کمیٹی اور لواحقین شہداء نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تمام تر مطالبات کی منظوری کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال، وفاقی وزراء زلفی بخاری، علی زیدی اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی موجود تھے۔ شہداء کمیٹی نے دھرنے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ملک بھر کے مومنین اور خصوصا مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا۔