لبنان سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کی غیر معمولی نقل و حرکت، باڈر پر لگائے خاردار تاروں کو بھی کاٹ دیا
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر کافی تعداد میں فوجی سازوسامان منتقل کیا ہے ۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کئی ٹینکوں اور ایک فوجی جبیب کے ساتھ لبنان کے سرحدی علاقے کروم الشرقی میں خاردار تاروں کو کاٹ کر لبنان میں در اندازی کی۔ اس رپورٹ کے مطابق غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے رویسات العلم ، السماقه ، الرمثا اورمقبوضہ شبعا میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کا ایک ایم کے ڈروں اس موقع پر فضا سے نگرانی کر رہا تھا۔
در ایں اثناء لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل کے 2 ڈرون طیاروں نے کل رات لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
یاد رہے کہ 2006 میں سلامتی کونسل کی قرار داد 1701 پاس ہونے کے بعد لبنان کی 33 روزہ جنگ ختم ہوئی تھی اور اس قرارداد میں صراحت کے ساتھ صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ لبنان پر ہر طرح کی جارحیت سے باز رہے لیکن صیہونی حکومت ، سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی پروا کئے بغیر لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے-
لبنان نے ہمیشہ عالمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کو اس طرح کی جارحیت کا ارتکاب کرنے سے باز رکھیں –