مشرق وسطی

شامی علاقوں کے محاصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز: شام کے علاقے دیرالزور کے باشندوں نے امریکہ کی حمایت یافتہ کرد ڈیموکریٹک فورس کی جانب سے الحسکہ اور القامشلی کے محاصرے اور دشمنانہ اقدامات کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری طور پر محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ شام سے غاصبوں کو نکالنے کا واحد راستہ عوامی مزاحمت و مقاومت ہے اور اس کا آغاز شام کے علاقوں القامشلی، الحسکه اور دیرالزور سے ہو چکا ہے۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر شامی حکومت کی حمایت اور امریکہ اور ترکی کے خلاف نعرے درج تھے۔

امریکہ اور ترکی کی شام میں غیر قانونی فوجی موجودگی کے خلاف ہونے والے مظاہرے کے شرکاء نے شام کا تیل چرانے اور ذرعی محصولات پر قبضہ جمانے سے متعلق امریکی دہشتگردوں اور کرد ملیشیاء کے کردار اور اقدامات کی مذمت کی اور شام سے امریکہ اور ترکی کے فوجیوں کے فوری انخلا کا پر زور مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button