پاکستانی شیعہ خبریں

متعصب الیکشن ٹریبونل نے دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

orangzaib sspالیکشن ٹریبونل نے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے مقامی رہنماء اورنگزیب فاروقی کی اہلیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 257مولانامحمد علی حسینی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہو ئے اورنگزیب فاروقی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے سامنے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ایڈوکیٹ تصور حسین رضوی پیش ہوئے تو نے الیکشن ٹریبونل میں سپاہ صحابہ کے مقامی رہنماء اورنگزیب فاروقی کی اہلیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 257مولانامحمد علی حسینی کی جانب سے دائر درخواست پرفیصلہ سناتے ہو ئے کیس خارج کر دیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گذار محمد علی حسینی پی ایس 128کے رہائشی نہیں اس لیئے اس کیس میں فریق نہیں بن سکتے ۔
واضح رہے کہ اورنگزیب فاروقی کی اہلیت کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 257مولانامحمد علی حسینی کی جانب سے پہلے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر میں درخواست بمعہ ثبوت جس میں اس نے شیعہ قتل عا م کا اقرار کیا تھا جمع کروائی گئی ، جسے سندہ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل منتقل کر دیا گیا تھا اورآج ٹریبونل نے درخواست پرفیصلہ سناتے ہو ئے اورنگزیب فاروقی کو صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس7 12سندھ سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیئے اہل قرار دے دیا ہے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کالعدم جماعتوں کے امیدواروں کو آزادانہ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینا آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے اور الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button