ایف آئی اے کا بڑا اقدام، سعودی وفد کو پاکستان میں داخلے سے روک دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کو اپنی کالونی سمجھنے والے سعودی عرب کے حکمرانوں کو ایف آئی اے نے سبق سکھا دیا۔ سعودی وفد کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نیشنل آرمی کا چار رکنی وفد بغیر ویزے پاکستان پہنچ گیا جس پر ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کے اراکین کو بغیر ویزہ پہنچنے پر روک لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں عرب اسرائیل تعلقات میں موساد کی خواتین ایجنٹوں کا کردار، اہم انکشاف سامنے آگیا
چاروں اراکین سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وی 724 کے ذریعے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔ ویزہ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے سعودی سفارت خانے کو اطلاع دی تو سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کو ایئرپورٹ پہنچ کر قانون کے مطابق آن آرائیول ویزے جاری کروانا پڑے۔
ویزوں کے اجراء اور امیگریشن کلیئرنس کے بعد چاروں اراکین سعودی سفارت خانے کے حکام کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اراکین میں ابو الخیال عبدالله، محمد سعد الجامی، احمد شاہون النطیری، ضلاک سلیم المعطری شامل تھے۔