
اسلام آباد، مسلح افواج کے سربراہوں اور عسکری حکام کا اجلاس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا بھرپور جواب دیں گی۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، نیول چیف، ائیر چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر عسکری حکام نے شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے فوج کے 4 جوان شھید
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے حکام بھی شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس نے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا بھرپور جواب دیں گی۔