ماہ رجب المرجب کی پہلی رات (شب ماہ رجب ) کے مخصوص اعمال
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رجب کی پہلی رات (پہلی شب) کے مخصوص اعمال یہ بڑی بابرکت رات ہے اور اس میں چند ایک اعمال ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں
جب ماہ رجب کا چاند دیکھے تو یہ دعاپڑھے
اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہُ عَلَیْنَا بِالْأَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلامَۃِ وَالْاِسْلَامِ رَبِّی وَرَبُّکَ اﷲُ عَزَّ وَجَلَّ
اے معبود نیا چاند ہم پر امن،ایمان،سلامتی اور اسلام کیساتھ طلوع کر۔اے چاند تیرا اور میرا رب وہ اﷲ ہے جو عزت و جلال والا ہے۔
نیز حضور اکرم ﷺ کی سیرت تھی کہ جب رجب کا چاند دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے تھے۔
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنٰا فِی رَجَبٍ وَ شَعْبانَ وَ بَلَّغْنَا شَھْرَ رَمَضانَ وَ أَعِنَّا عَلَیٰ الصَّیامِوَ الْقِیاِم وَ حِفْظِ اللِّسانِ وَ غَضِّ الْبَصَرِ وَ لَاٰ تَجْعَلْ حَظَّنا مِنْہُ الْجُوعَ وَ الْعَطَشَر
اے معبود! رجب اور شعبان میں ہم پر برکت نازل فرما اور ہمیں رمضان کے مہینے میں داخل فرما اور ہماری مدد کر دن کےوزے، رات کے قیام، زبان کو روکنے اور نگاہیں نیچی رکھنے میں اوراس مہینے میں ہمارا حصہ محض بھوک وپیاس قرار نہ دے۔
* رجب کی پہلی رات میں غسل کرے۔
جیساکہ بعض علماء نے فرمایا ہے کہ رسول اﷲ ﷺ کا فرمان ہے کہ جو شخص ماہ رجب کو پائے اور اس کے اول، وسط اور آخر میں غسل کرے تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا جیسے آج ہی شکم مادر سے نکلاہے۔