اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فخر پاکستان محمد علی سدپارہ اس دنیا میں نہیں رہے، انا للہ وانا الیہ راجعون

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے قومی ہیرو کوہ پیما محمد علی سدپارہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے پریس کانفرنس سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹو کے موسمی حالات اور سرچ آپریشن کے بعد حکومت، پاک فوج اور لاپتہ کوہ پیماؤں کے لواحقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ محمد علی سدپارہ و ساتھی کوہ پیما اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں لیلۃ الرغائب کیا ہے؟ اور اس کے اعمال کیا ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ محمد علی سدپارہ اور ان کے بیٹے ساجد علی سدپارہ کو سول اعزاز ات سے نوازا جائے گا جبکہ محمد علی سدپارہ کے نام سے کوہ پیما ئی کےاسکول کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ محمد علی سدپارہ اور دیگر دو ساتھی کے ٹو سر کرنےکے لیے عازم سفر تھے لیکن موسمی خرابی کے باعث 5 فروری سے محمد علی سدپارہ اور ان کے دو ساتھی کوہ پما لاپتہ ہوگئے تھے جس کے بعد سے ان کی تلاش کیلیئے مسلسل سرچ آپریشن جاری تھا اور اب یہ اعلان کردیا گیا ہے کہ وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button