داعش نے سعودی عرب کی حمایت میں انصار اللہِ یمن کے خلاف اعلانِ جنگ کردیا
شیعہ نیوز: یمن میں حاضر داعشی دہشتگردوں نے ایک بیان جاری کر کے صوبہ مآرب کےالکسارہ علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کے ساتھ جنگ کی خبر دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انصار اللہ یمن کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ایک محاذ آرائی میں انہیں جانی نقصان پہونچایا ہے۔
ساتھ ہی بیان میں یہ بھی دعوا کیا گیا ہے کہ انہوں نے یمنی فورسز کے دو فوجی اڈوں پر بھی اپنا قبضہ جما لیا ہے۔
حالیہ دنوں میں یمنی ذرائع ابلاغ نے صنعا حکومت کے ساتھ مقابلہ آرائی کے لئے مآرب صوبے میں دہشتگرد ٹولوں داعش اور القاعدہ کے کمانڈروں کی موجودگی کی خبر دی تھی۔
ابھی تک انصار اللہ یمن کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم یمن میں سرگرم سعودی اتحاد، داعش اور القاعدہ جیسے دہشتگرد ٹولوں کی مدد سے صنعا کی عوامی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی تناظر میں اُس نے یمن میں اپنے علاقائی اور غیر علاقائی اتحادیوں کی مدد سے مذکورہ دہشتگرد تکفیری ٹولوں کو سرگرم کرنے کی کوشش کی ہے۔