رسول اکرم حضرت محمد ﷺ کی 8 پسندیدہ غذائيں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عادت مبارک تھی کہ وہ جو کھانا بھی سامنے آتا تھا اسےتناول فرماتے اور کسی کھانے کو ناپسند نہیں کرتے تھے۔ تاہم 8ایسی اشیاءہیں جن کو ان کے ذائقے اور طبی فوائد کی وجہ سے رسول کریم(ص) بہت پسند فرماتے تھے۔ اور یہ اشیاءہماری روزمرہ خوراک کا بھی حصہ ہونی چاہئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں اللہ کا کثرت سے ذکر درحقیقت قوت و طاقت کی علامت ہے، علامہ حافظ ریاض
رسول اکرم ﷺ کی پسندیدہ 8 غذائیں یہ ہیں: جو ، کھجور، انجیر، زیتون کا تیل، دودھ، انگور، شہد اور انار ۔
اطلاعات کے مطابق کھجور کی بات کی جائے تو اس کے متعلق رسول اللہ (ص) کا ارشاد ہے کہ جو شخص روزانہ صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے اسے اس دن زہر اور جادو سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ رسول اللہ (ص) نے ایک اور جگہ ارشاد فرمایاکہ "عجوہ جنت کا پھل ہے۔ اس میں زہر سے شفا دینے کی تاثیر ہے۔” زیتون کے تیل کے بارے میں رسول اللہﷺ کا ارشاد ہے کہ ” زیتون کا تیل کھاؤ اور اس سے مالش کرو، کیونکہ یہ مبارک درخت سے پیدا ہوتا ہے۔”