
جمعیت علماء اسلام کے رہنماء کا قاتل کالعدم سپاہ صحابہ کا تکفیری دہشتگرد شاہدالرحمٰن گرفتار
شیعہ نیوز:جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماء مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد شاہدالرحمٰن کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں فائرنگ کرکے جے یو آئی کے مقامی رہنماء قاری کرامت الرحمٰن کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔
بعد ازاں جے یو آئی پاکستان کے مقامی رہنماء سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف گذشتہ روز بھارہ کہو میں احتجاجی دھرنا دیا گیا، جو کہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد سعودی و امریکی ایماء پر اہل سنت علماء کا قتل عام کر کے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم سیکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے یہ دہشتگرد تا حال ناکام رہے ہیں۔