دنیا
افغان فوج کا طالبان کے خلاف آپریشن، 30 دہشت گرد ہلاک
افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی آپریشن میں 30 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صوبے کپیسا کے ضلع نجراب میں افغان بری فوج کے کمانڈوز اور افغان فضائیہ کے مشترکہ آپریشن میں 30 طالبان دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 کا تعلق القاعدہ اور 14 کا طالبان سے ہے۔
آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ افغان فضائیہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جب کہ بری فوج نے علاقے کو کلیئر کرایا اور زخمی دہشت گردوں کو حراست میں لیکر اسپتال منتقل کیا۔
طالبان اور القاعدہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے تاحال حکومتی دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔