دنیا

میانمارمیں احتجاج کا سلسلہ جاری مزید 38 افراد ہلاک

شیعہ نیوز:رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میانمار کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے فوجی کودتا کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن میں مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد50 تک پہنچ گئی ہے۔ احتجاج کے دوران درجنوں افراد زخمی بھی ہوئےہیں۔

برطانیہ کی درخواست پر میانمار کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے شروع میں میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے فوجی کودتا کردی اور میانمار کے صدر اور حکمراں جماعت کی رہنما سوچی سمیت اس ملک کے کئی اعلی عہدیداروں کو حراست میں لے لیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button