مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

خائن متحدہ عرب امارات اور غاصب اسرائیل کے درمیان ایک نئی مفاہمت پر دستخط

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون کے شعبے میں ایک نئی مفاہمت پر دستخط کئےگئے ہیں۔

ابوظبی میڈیا آفس نے  بدھ کے روز ٹویٹر پر کہا کہ ابوظبی سیکیورٹیز ایکسچینج نے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ دونوں مارکیٹوں کے مابین تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات اور "اسرائیل” کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کا حصہ ہے۔ امارات نے 15 ستمبر کو امریکا میں اسرائیل کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارتی معاہدوں کا اعلان کیا تھا۔

تل ابیب اسٹاک ایکسچینج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کے روز مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے سے معاشی نمو کو تیز کرنے اور تکنیکی جدت طرازی کی مدد سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی راہ کا نقشہ وضع کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اس سے سیکیورٹیز کی دوہری فہرست سازی ، باہمی تجارت ، سرمایہ کاروں کی دوسری مارکیٹ تک رسائی  اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تبادلے کی راہ ہموار ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button