پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

22 رجب کونڈے یا یزید ملعون کے والد معاویہ کی موت کا دن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 22 رجب نذر امام جعفر صادق ؑ (کونڈوں) کے موقع پر ایک بار پھر شیطان صفت ناصبی تکفیری دہشتگردوں نےمعاویہ کی موت کی تاریخ کا بہانہ بنا کر فتنہ پھیلانے کی بھرپور کوشش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رسول خدا ﷺ مولا علیؑ اور آل رسولؑ سے بغض رکھنے والے تکفیری ناصبی فتنہ گرو ں نے ملک میں ایک مرتبہ پھر فرقہ واریت کا بازار گرم کرنے کی کوشش شروع کردی ہےاور 22 رجب نیاز امام جعفر صادق ؑ (کونڈوں) کے دن کو معاویہ کی موت کا دن بتانا شروع کردیا ہے۔

آئیے دیکھتےہیںیزید ملعون کے والد معاویہ ابن ابوسفیان کی وفات کے بارے میں تاریخ کیا کہتی ہے؟
٢٢ رجب: کیا معاویہ کا یومِ وفات ہے؟
معاویہ کا حقیقی یومِ وفات اہلسنت کے اکابرین کے نزدیک:
1۔ امام لیث بن سعد کے مطابق معاویہ کا انتقال 9 رجب کو ہوا.
2۔ امام ابن جریر طبری کے مطابق یہ انتقال یکم رجب کو ہوا.
3۔ امام ابن جوزی کے مطابق معاویہ کی وفات کا دن ١٥ رجب ہے.
4۔ امام عبدالبر قرطبی کے مطابق معاویہ کی وفات ٢٨ جمادی الثانی کو ہوئی.
5۔ امام ابن حجر عسقلانی کے مطابق بھی معاویہ کی وفات ٢٨ جمادی الثانی کو ہی ہوئی.

ان تمام اکابرین اہلسنت جن کی صداقت اور علمی قابلیت پر کسی اہلسنت کو شک نہیں کے مطابق معاویہ کی وفات کے دن میں اختلاف ضرور ہے مگر کسی بھی جلیل القدر امام اہل سنت کے مطابق یومِ وفاتِ معاویہ22 رجب المرجب نہیں.
حوالے:
۱) البدایہ والنہایہ
امام ابن کثیر
۲) لسان المیزان
ابن حجر عسقلانی
اور
۳) الاستعیاب فی معرفۃ الاصحاب
ابن عبد البر قرطبی

یاد رہے کہ اہل سنت کے لبادے میں چھپے تکفیری ناصبی فتنہ پرور ہمیشہ سے جھوٹ کا سہارا لے کر ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم انہیں پاکستانی باشعور قوم کے سامنے ہمیشہ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button