
اہم پاکستانی خبریں
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
شیعہ نیوز:سیکورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشنز کے دوران تین دہشت گرد کمانڈروں سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا اور دوسلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں 3 دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔