اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت فاطمہ زہرا ؑخواتین کیلئےنمونہ عمل ہیں، علامہ ساجد علی نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر کہا کہ اسلام نے خواتین کو بلند مقام عطا کیا، اس دور کی خواتین کیلئے مثالی کردار پیغمبر اکرم کی دختر حضرت فاطمۃالزہرا ؑہیں جنہوں نے اپنے دور میں کردار اور سیرت کے ذریعے ایسے اصول اور نقوش چھوڑے ہیں جو تاابد ہر دور کی خواتین کیلئے ہر پہلو سے مشعل راہ ہیں۔

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ اگرچہ حضرت فاطمہ زہرا ؑ کا دور صدیوں پہلے کا دور تھا، جس میں زندگی گذارنے کے طور طریقے آج سے مختلف تھے، لیکن ہمیں وہ اصول تلاش کرنے ہونگے اور ان نقوش کو اجاگر کرنا ہوگا، جو سیدہ طاہرہ ؑ کی سیرت و کردار سے ابھر کر سامنے آتے ہیں، جو ہر دور کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے بیٹی کی حیثیت سے کیا رویہ اپنایا، ایک بیوی کی حیثیت سے کیا انداز اختیار کیا اور ایک ماں کی حیثیت سے کیا طور طریقے اپنائے کہ حسن ؑ و حسین ؑ جیسے فرزندان دنیا کو عنایت کئے، علامہ اقبال نے کہا ”بتولے باش و پنہاشو ازیں عصر کہ در آغوش شبیرے بگیری۔“

یہ خبر بھی پڑھیں خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہراؑ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام سے قبل عورت کو معاشرے میں کوئی مقام حاصل نہیں تھا، لیکن دین اسلام اور حضور اکرم نے عورت کا جو مقام قرار دیا، دنیا میں اسکی کوئی مثال نہیں۔ اسلام سے قبل عورت کو محض ایک زرخرید غلام سے زیادہ کی حیثیت نہیں تھی، اس کے تمام حقوق بے دردی سے غصب کئے جاتے تھے، لیکن اسلام نے عورت کو اس کے جائز حق سے نوازا۔ عرب میں دختر کشی کی بہیمانہ رسم کو اسلام نے غیر انسانی فعل قرار دیا اور بیٹی کی پیدائش اور اس کی پرورش پر جنت کا پروانہ بزبان نبی جاری ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین سے امتیازی سلوک اور برتاؤ کو ختم کرنے کیلئے معاشرے کی کاؤنسلنگ ضروری ہے، اس لئے کہ خواتین کا معاشی و مالیاتی نظام میں اہم کردار ہے، لہذا معاشرے میں عورت کی عزت و احترام کو یقینی بنانے کے لیے اس کے ناموس کا تحفظ ضروری ہے۔ اسلام نے مردوں کو بھی پابند کیا کہ وہ اس کے ناموس کی حفاظت کریں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ماہرین کو چاہیئے کہ وہ جدید عصر کے تقاضوں کو سیدنا طاہرہ ؑ کے چھوڑے ہوئے اصول و نقوش سے ہم آہنگ کرکے جدید دور میں خواتین کی رہنمائی کریں، تاکہ خواتین کے حقوق کی جدوجہد کو ایک روشن راستہ مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button