اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قائدین کی ملاقات کے سوشل میڈیا پر چرچے، عوام میں بھرپور پذیرائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قائدینِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اورعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کی تصویر کاسوشل میڈیا پر کافی چرچہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں بزرگان قوم وملت کے درمیان اس طرح کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ سید ساجد علی نقوی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے مابین خوشگوار اندازمیں ملاقات کی تصاویر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں بزرگانکوشگوار ماحول میں سرگوشی میں مصروف ہیں ۔

یہ خبر بھی پڑھیں فیصل رضا عابدی پر حملے کا منصوبہ ناکام،کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشتگرد گرفتار

سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی ان تصاویر پر صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں اس ملاقات کو خوب سراہا ہے ، صارفین نے اس ملاقات کو خوش بختی کی علامت قرار دیا ہے ، بعض صارفین نے اس ملاقات کو نیک شگون اور آئندہ کے لئے امید بخش بھی قرار دیا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات گذشتہ روز اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کے زیر اہتمام تمام مسالک کے جید علمائے کرام کی مشترکہ نشست میں ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری، ایرانی سفیر جناب محمد علی حسینی، سربراہ اسلامی تحریک پاکستان حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی، سربراہ ایم ڈبلیو ایم حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،سربراہ امت واحدہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین علامہ محمد امین شھیدی، معروف اسکالر علامہ محمد عباس وزیری سمیت مختلف مکاتب فکر کے دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button