اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا۔ عمران خان
شیعہ نیوز: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے رسولﷺ نے فرمایا کہ ہم سے پہلے بہت سی اقوام تباہ ہوئیں اور قوموں کی تباہی کا سبب طاقتور اور کمزور کے لیے مختلف قوانین ہونا تھے۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی اقدار کے بغیر ریاستیں انصاف فراہم نہیں کرسکتیں جبکہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ریاستیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاستیں اخلاقی اقدار کھو دیں تو این آر او جیسے معاہدوں کا سہارا لیا جاتا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ اخلاقی گراوٹ اور بدعنوانی نے ریاستوں کو تباہ کر دیا۔