دنیاہفتہ کی اہم خبریں

شام کا بحران اس ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہے: روس

شیعہ نیوز:روسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جن ممالک نے براہ راست شام میں مداخلت کی، وہ دوہری معیاری پالیسی اور دہشت گردی کی تنظیموں سمیت مذاکرات سے انکاری قوتوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان ممالک کو اس بحران کو ختم کرنے کی بنیادی ذمہ داری نبھانی چاہئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کے بارے میں روسی پالیسیاں ملک کی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کے احترام پر منحصر ہیں اور روس نے “داعش” دہشت گرد تنظیم کو شکست دینے میں فیصلہ کن شراکت کی ہے۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ ماسکو جو بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرتا ہے ، وہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 252 کے مطابق شامیوں کے زیرقیادت سیاسی عمل کی حمایت کے لئے پرعزم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button