نائجیریا میں فوجی کارروان پر ایک اور حملہ
شیعہ نیوز:نائجیریا کے شمال مشرقی صوبے ” بورنو” میں ایک فوجی کاروان پر ہوئے ایک دہشت گردانہ حملے میں 15 اہلکاروں سمیت اسپیشل فورس کے چار اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
نائجیریا کی فوج کے ایک ترجمان محمد یریما کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعے میں متعدد فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے کہ جنہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
بوکوحرام نے 2009 میں نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں بڑے پیمانے پر قتل و خونریزی کا بازار گرم کئے جانے کے ساتھ ہی اپنے وجود کا اعلان کیا اور پڑوسی ممالک نیجر، چاڈ اور کیمرون تک اپنی دہشت گردانہ کارروائيوں کا دائرہ پھیلادیا۔
اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پرامداد کرنے کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق بوکوحرام نے حالیہ ایک عشرے کے دوران اپنے دہشت گردانہ اقدامات کے ذریعے 30 ہزار سے زيادہ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ اس عرصے کے دوران 30 لاکھ سے زیادہ افراد اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
بوکوحرام کو دہشت گرد گروہ داعش اور سعودی عرب سے متاثر بتایا جاتا ہے کہ جس نے عراق اور شام میں امریکی ایما پر سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک کی مدد و حمایت سے قتل و غارتگری کا بازار گرم کئے رکھا اور اب امریکہ ایک بار پھر اس سفاک گروہ کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔