مشرق وسطی

شام کے صوبہ "رقہ” میں ترکی کے اقدامات پر روس کی گہری تشویش

شیعہ نیوز:روس کے ایک اعلی فوجی عہدیدار نے شام کے صوبے رقہ میں ترکی فوجی نقل و حرکت پراپنی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے منافی قراردیا ہے۔

روس کے سینير عہدیدار الیگزینڈر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو عین عیسی ميں فوجی وسا‏ئل اور فوجی اڈوں کی تعمیر اور تقویت سے متعلق ترکی کے اقدامات سے سخت تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کے اقدامات ماسکو اور انقرہ کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے منافی ہیں اور شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ماسکو اور انقرہ کی کوششوں کو سبوتاژ کردیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button