پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور، جامعة المنتظر کا 67 واں سالانہ جلسہ کورونا کے پیش نظر ملتوی

شیعہ نیوز:جامعة المنتظر کا 67 واں سالانہ جلسہ اور شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی، محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اور حوزہ علمیہ کے سابق مینیجنگ ٹرسٹی شیخ نوازش علی مرحوم کی 22 مارچ کو ہونیوالی برسی کا اجتماع کورونا احتیاطی تدابیر کے پیش نظرملتوی کیا گیا ہے۔ مہتمم اعلیٰ جامعة المنتظر اور وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ 23 مارچ کو وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلیٰ، کابینہ اورمجلس عاملہ کا اجلاس محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق ایس او پیز کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ جس کیلئے نئے صدر کے انتخاب اور دیگر امور پر ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مجلس عاملہ کے ارکان سے بھی اپیل کی ہے کہ تمام ارکان ماسک پہن کر آئیں اور ایس او پیز کو فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button