مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

خفیہ ملاقات میں اسرائیلی انٹیلی جنس چیف کی صدر محمود عباس کو سرزنش

شیعہ نیوز: اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل ’12’ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ‘شاباک’ کے چیف ندائو ارگمان نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں تین اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق ارگمان نے صدر عباس کو تین اہم معاملات میں تنبیہ بھی کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس چیف نے صدر محمود عباس کو اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے پارلیمانی انتخابات میں‌ حصہ لینے اور اقتدار پر ممکنہ قبضہ کرنے پر خبردار کیا۔ فلسطینی حکومت میں حماس کی شمولیت اور عالمی فوج داری عدالت میں اسرائیل کے ٹرائل پر فلسطینیوں‌کی طرف سے عالمی عدالت کے ساتھ تعاون پر خبردار کیا۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے سخت لہجے میں محمود عباس سے بات کی۔ عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بھی محمود عباس کو ایک مکتوب میں مذکور امور پر خبردار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button