مشرق وسطی

ایرانی وزیر دفاع کی عید نوروز کی مناسبت سے علاقائی ممالک کے وزراء دفاع کو مبارکباد

شیعہ نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئرجنرل امیر حاتمی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں عید نوروز کی مناسبت سے علاقائی دوست اور ہمسایہ ممالک کے وزراء دفاع کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر دفاع نے ترکی، ہندوستان، عراق، آرمینیا، ترکمنستان، پاکستان، تاجیکستان، آذربائيجان، افغانستان، ازبکستان، قرقیزستان اور قزاقستان کے وزراء دفاع کو عید نوروز کی مناسبت سے تبریک اور تہنیت پیش کی ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے نوروز کے قدیم اور باشکوہ تہوار کو محبت اور دوستی کا تہوار قراردیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ نئے سال کو دنیا بھر کے لئے اتحاد و یکجہتی ، دوستی اور محبت کا سال قراردے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button