علامہ راجہ ناصر کورونا وائرس کا شکار، قوم سے دعاؤں کی اپیل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس کا کورونا ٹیسٹ کروایاگیا تھا جو کہ مثبت آیا ہے ۔
ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےتمام نجی وتنظیمی دورہ جات، ملاقاتیں اور خطابات ملتوی کرکے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے
یہ خبر بھی پڑھیں عزاداروں کی جبری گمشدگیاں جاری، بلوچستان سے 2 مزید عزادار لاپتہ
ترجمان ایم ڈبلیوایم نے پوری قوم سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت تمام مریضوں اور کورونا میں مبتلا تمام انسانوں کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وائرس سے محفوظ رہنے کیلیے ڈاکٹروں کی بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور دعا کریں کہ اس موذی مرض میں مبتلا تمام مریض جلد شفا یاب ہوں۔