
آئی ایم ایف جیسے ادارے ایسٹ انڈیا کمپنی کا نیا روپ ہیں، حامد موسوی
شیعہ نیوز: آغا سید حامد علی موسوی نے کہا ہےکہ اپنا گھر ٹھیک کرنے کیلئے مادر وطن کو بیرونی ایجنٹوں اور ایجنڈوں سے بچانا ہوگا، کالعدم جماعتیں نئے گروپ تشکیل دے کر ریاست کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہیں، حکومت دشمنوں کے سہولت کاروں کے پینتروں پر نظر رکھے ، آئی ایم ایف جیسے ادارے ایسٹ انڈیا کمپنی کا نیا روپ ہیں، اقتصادی خودمختاری کے حصول تک قرارداد پاکستان کے مقاصد تشنہ تکمیل رہیں گے۔ شہزادہ قاسمؓ ابن حسنؓ نے ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر دین خدا کا مقسوم جگا دیا ، کربلا والوں کی راہ پر چلتے ہوئے اپنے ٹکڑے کروا سکتے ہیں قومی وحدت اور نظریہ اساسی و عقائد کو پارہ پارہ نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہزادہ قاسم ابن حسنؓ کے یوم ولادت کی مناسبت سے محفل نوشہ کربلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حامد موسوی نے کہا کہ بدقسمتی سے قائد اعظم ؒکی رحلت کے بعد وطن عزیز ا ن قوتوں کے ہتھے چڑھ گیا جن کا اس ملک پر کچھ خرچ نہ ہو اتھا اور یہ قوتیں پاکستان کے مقاصد کی بجائے اپنے مفادات کے حصول میں مگن رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفاد پرست سیاستدان اور طوالت اقتدار کے شوقین حکمران ملک کیلئے قربانی دینے کی بجائے قومی مفادات کو قربان کرتے چلے گئے۔