اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہم پاکستان کو فلاحی اور ترقی یافتہ اسلامی ریاست بنائیں گے

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ 23مارچ امنگوں اور جذبوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، یہ تجدید عہد اور قوم میں نئے جذبوں کے رنگ بھرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ23 مارچ کا دن وطن عزیز پاکستان کا حصول ممکن بنانے والے ہمارے عظیم بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ 23مارچ 1940ء وہ دن تھا جب ہندوستان کے مسلمانوں نے عظیم قائد کی رہنمائی میں قرارداد پاس کی جو پاکستان کے حصول کا پیش خیمہ ثابت ہوئی، ہندوستان کے مسلمان سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور دن رات ایک کرکے الگ وطن کا حصول ممکن بنایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ہم ہر آزمائش سے سرخ رو ہونے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں

اُنہوں نے مزید کہا کہ اب ہم سب نے مل کر اس عظیم وطن کی حفاظت، آبیاری اور اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے ہیں، بانیان پاکستان نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے اور ہماری منزل ایسا پاکستان ہے جس کا خواب ہمارے محسنوں علامہ اقبال، قائداعظم اور ہمارے عظیم بزرگوں نے دیکھا تھا، ہم اسلامی، فلاحی ریاست اور ترقی یافتہ پاکستان کا حصول ممکن بنا کر دم لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button