مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل سے حملہ

شیعہ نیوز: مکران سی کے علاقے میں ایک اسرائیلی کمپنی کے بحری جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مکران سی کے علاقے میں سفر کرنے والے ایک بحری جہاز کو جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کی ملکیت ہے، میزائل حملے سے جزوی نقصان پہنچاہے۔

اسرائیل کے چینل بارہ نے بتایا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز، جو تنزانیا سے ہندوستان جارہا تھا، مکران سی میں حملے کا شکار ہونے کے بعد دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ بحری جہاز ایکس ٹی مینیجمنٹ کی ملکیت ہے جس کا دفتر مقبوضہ فلسطین کی بندر گاہ حیفا میں واقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button