پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی کی عوام باشعور ہے میرٹ پر فیصلہ کریں گے، علامہ مبشر حسن

شیعہ نیوز:حلقہ این اے249 سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علامہ مبشرحسن ز یدی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام ان امیدوار وں کا احتساب کریں گے جنہوں نے گزشتہ الیکشن جیتنے کے بعد عوام سے منہ موڑ لیا۔کراچی کے عوام باشعور ہیں اور میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔اب رنگین وعدوں پر بہلنے کا دور گزر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد کے مکین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔اب خوشنما وعدوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے سیاست میں کامیابی کو ہدف سمجھے بغیر عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر ذاتی حیثیت سے غیر معمولی کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا روایتی نعروں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ایسے سیاستدانوں کو دوبارہ آزمانے کی ضرورت نہیں جنہوں نے ماضی میں عوام سے جھوٹے وعدے کیے۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں عوامی خدمت کا موقع دیا گیا تو اہل علاقہ کو کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔علامہ مبشر حسن نے حلقے کا دورہ کیا اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اہل علاقہ نے یقین دہانی کراتے ہوئے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button