مشرق وسطی

حماس کی اسرائیل میں بحرینی سفیر کی تعیناتی کی مذمت

شیعہ نیوز:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی محاذ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے آنا تولی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں بحرینی سفیر کی تعیناتی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری دراصل علاقے میں اسرائیل کے مفادات کی حفاظت کرنا ہے اور یہ عرب قوم اور فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے اور صیہونی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کیلئے مزید گستاخ بنانے کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اسرائیل کے لئے پہلے سفیر کی منظوری دے دی ہے۔

بحرین کی وزارت خارجہ کے مطابق شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے شاہی فرمان کے ذریعے سفارتکار خالد یوسف الجلاہمہ کی اسرائیل میں بحرین کے پہلے سفیر کے طور پر تعیناتی کی توثیق کردی۔

یاد رہے کہ بحرین نے گزشتہ برس سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دباو میں آ کر وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button