پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مزار قائد جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماوں کی پریس کانفرنس

شیعہ نیوز:ملت تشیع کے لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا مزار قائد کے سامنے تیسرے روز بھی جاری رہا۔دھرنے میں ملت تشیع کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں شریک ہیں۔ملک کی معروف مذہبی،سیاسی، سماجی اور صحافثی شخصیات کی طرف سے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا گیا۔دھرنے کے شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنمااحمد اقبال رضوی، علامہ ناظر عباس تقوی، مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ،علامہ صادق جعفری، علامہ کامران عابدی،علامہ نثار قلندری،علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن،نمائندہ آئی ایس او اپنی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ جب تک ہمارے نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔یہ ہمارا آئینی و قانونی مطالبہ ہے۔ہم اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ حب الوطنی ہمارے رگ و جاں میں بسی ہوئی ہے۔ہمارے اجتماعات میں آج بھی پاکستان سے محبت کا اظہار حب الوطنی سے بھرپور نعروں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ریاستی اداروں کا غیرمنصفانہ کردار ہمیں ریاست سے جدا نہیں کر سکتا۔لاپتہ افراد میں کوئی 6سال سے لاپتہ تو کوئی دس سال سے لاپتہ ہے وہ شیعہ نوجوان بھی شامل ہیں جن کے چھ ماہ کے چھوٹے بچے شامل ہیں اوران افراد کے اہل خانہ سخت گرمی میں ہمارے ساتھ اس دھرنے میں موجود ہیں، کیا یہ ہے عمران کا خان کا ریاست مدینہ جس میں محب وطن افراد کو جبری لاپتہ کیا جاتا ہو۔رہنماوں کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاء کی بڑھتی ہوئی تعداد ہمارے مطالبات کی حمایت کا اظہار ہے۔اگر جبری لاپتہ افراد کو فوری رہا نہیں کیا گیا تو پر ملک بھر میں علامتی دھرنوں کو مستقل دھرنوں میں تبدیل کردیا جائے گا۔دریں اثناء لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اتوار کے روز ملک کے مختلف شہروں میں علامتی دھرنے دیے گئے جن کا مقصد کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے جاری دھرنے کی حمایت کا اعلان تھا۔اسلام آباد، لاہور، ملتان،پشاور کوئٹہ،حیدر آباد،جیکب آباد،ماتلی،نوابشاہ،دادو،لاڑکانہ،شکار پور،ٹنڈو الہ یار سمیت کراچی کے مختلف حصوں میں ہونے والے دھرنوں میں ضلعی شیعہ رہنماؤں، عمائدین، نوحہ خواں تنظیموں اور ملت تشیع کے نوجوانوں نے شرکت کی۔مقررین نے نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے واقعات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو علامتی دھرنوں کو مستقل احتجاج کی صورت میں بدلنے کا آپشن بھی موجود ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button