مشرق وسطی

قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرینی عوام کا احتجاج

شیعہ نیوز:بحرینی مظاہرین کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظرسیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

بحرین الدراز ، ابوصبیع ، سترہ ، السنابس ، الدیر اور النویدرات نامی علاقوں میں حکومت مخالف اور قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں ۔

مظاہرین نے قیدیوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے سلسلے میں خبروں کو سنسر کئے جانے کی بھی مذمت کی ہے ۔

مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور حکومت کو قیدیوں کی جان کا ذمہ دار قرار د ۔

بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی آمرانہ حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور اس دوران گیارہ ہزار سے زیادہ شہریوں کو بےبنیاد الزامات کے تحت جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ ایک بڑی تعداد کی شہریت سلب کر لی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button