
مسنگ پرسنز کے لواحقین کا بھرپور ساتھ دیں علامہ سید علی رضا رضوی کی قوم سے اپیل
شیعہ نیوز: نامور عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید علی رضا رضوی آف لندن نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا ریاست سے ، حکومت سے اربابِ اختیار سے پہلے بھی یہی مطالبہ تھا آج بھی یہی مطالبہ ہے کہ ہمارے جتنے بھی افراد غائب کئے گئے ہیں جو مسنگ پرسن کہلا رہے ہیں جن کو سوچ سمجھ کر مسنگ بنایا گیا ہے اگر یہ بے قصور ہیں تو ان کو فوری آزاد کیا جائے اور اگر ان میں سے کوئی کسی قسم کا بھی قصور وار پایا جاتا ہے تو ان کا ٹرائل کیا جائے ،عدالت میں پیش کیا جائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان مسنگ پرسنز کے لواحقین کو ان کے بوڑھے اور بیمار ماں باپ کو اس طرح سے ستانا ،ان کو سِرے سے بتانا ہی نہیں کہ ان کے لخت جگر کہاں ہیں کس حال میں ہیں ؟ مسلسل ذہنی اذیت میں رکھنا ،یہ رویہ بالکل بھی ٹھیک نہیںہے، نہ قابلِ برداشت ہے ۔یہ کسی بھی صورت مناسب ہے ہی نہیں۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے اور ذمہ دار اداروں ،سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ جتنے بھی پورے ملک میں جہاں جہاں بھی ہمارے مسنگ پرسنز ہیں ان کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے ،اگر ان پر کوئی الزام بھی ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ان کے لواحقین کو صبر آسکے۔
پیغام کے آخر میں علامہ علی رضا رضوی نےقوم کے جوانوں سے ماتمداروں سے پوری ملت تشیع سے پر زور اپیل اور گذارش ہے کہ ان مسنگ پرسنز کے لواحقین کا بھرپور ساتھ دیں اور ان احتجاج میں علماء اور ان لواحقین کے شانہ بہ شانہ رہیں۔