مشرق وسطی

عالم اسلام کی سطح پراسلامی ممالک کی یونین کی تشکیل ہوگی

شیعہ نیوز:عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام حمید شہریاری نے بتایا ہے کہ عراق میں ولی فقیہ کے نمائندہ دفتر کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں امت واحدہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اتحاد اسلامی کے نئے مفاہیم کا جائزہ لیا گیا۔

علماء نجف میں ہم فکری کے زیرعنوان منعقدہ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام حمید شہریاری نے کہا کہ عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی نے عالم اسلام کے لئے عظیم اہداف کو مدنظررکھا ہے اور تقریب مذاہب اسلامی کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے مطابق مسلم امہ میں اتحاد قائم کرنے کے لئے عالم اسلام میں ایک قسم کی عقلانیت اور معقولیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔

حجت الاسلام شہریاری نے کہا کہ ہم نے اسلامی ممالک کی یونین کے عنوان سے عالم اسلام میں ایک جدید نظریے کی بنیاد رکھی ہے اور ہمارا خیال ہے کہ انقلاب کے دوسرے مرحلے میں عالم اسلام کی سطح پر ایک نئی یونین کے قیام کا امکان موجود ہے۔

تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ امت واحدہ کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان ایک پرچم تلے جمع ہوجائیں اور وہ رسول اللہ ص کا پرچم ہے جس کا مطلب آپ کی معیت و پیروی ہے اور رسول اللہ کی پیروی دو خصوصیات کی حامل ہے ، ایک دشمن کا مقابلہ کرنا ہے اور دوسری خصوصیت آپس میں اتحاد و محبت پیدا کرنا ہے۔

اس اجلاس میں نجف اشرف کے بزرگ علماء اور اہم شخصیات نے اسلامی یونین کے موضوع پر اپنے خیالات پیش کئے اور اتحاد و قربت نیز اسے مضبوط بنانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button