دنیا

برطانیہ جوہری معاہدے کے مذاکرت کا خیر مقدم کرتا ہے

شیعہ نیوز:جوہری معاہدے کے فریقین اور ایران اور گروہ 1+4 کے ماہرین درمیان امریکی پابندیوں کی منسوخی اور اس معاہدے کی بحالی سے متعلق مذاکرات کے آغاز کے موقع پر برطانوی حکومت نے جوہری معاہدے کے فوائد کی بحالی پر زور دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار، برطانوی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، جوہری معاہدے کے مذاکرت کا خیر مقدم کرتا ہے اور امریکہ اور دیگر فریقین کے درمیان اتقاق رائے پیدا کرنے کا واحد طریقہ وہی سفارتی طریقہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت، جوہری معاہدے کے ثمرات سے تمام فریقین کے مستقید ہونے کے حل نکالنے پر زور دیتی ہے۔انہوں نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم سارے فریقین سے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 18 ویں اجلاس کا حالیہ دنوں میں ویانا میں انعقاد کیا گیا۔ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، پابندیوں کو ختم کرنے اور جوہری توانائی کے شعبے میں تکنیکی مشاورت کیلئے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے ممبران کے درمیان دو متوازی اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔

ماہرین کی سطح پر منعقدہ ان اجلاسوں میں پابندیوں کی منسوخی اور ایران جوہری مسائل کے تکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور پھر اجلاسوں کے نتیجے کی رپورٹ کو کمیشن میں پیش کیا جائے گا۔

جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت کرنے والے نائب ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی” نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کا پہلا قدم، ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کی منسوخی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کی منسوخی ہی سے اسلامی جمہوریہ ایران، اپنے جوہری وعدوں پر پورا اترنے پر تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button